ملتان( سٹاف رپورٹر ) خون میں لت پت 45سالہ شخص گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ۔صدر پولیس کو بستی جمعے والا سے اقبال نے اطلاع دی کہ میرا بھائی عبدالقیوم رکشہ چلاتا ہے جو اپنی بیوی آسیہ اور کم عمر بچوں کو سسرال علی پور جانے کیلئے ناگ شاہ سوار میں بٹھاکر گھر آیا آج گھر سے بدبو آنے سے دروازہ چیک کیا جو اندر سے بند تھا مکینوں کی مدد سے دروازہ توڑا تو دیکھا کہ میرا بھائی خون میں لت پت ہوکر مردہ حالت میں پایا گیا ۔اطلاع پر پولیس ، پی ایف ایس اےاور کرائم سین انویسٹیگیشن جائے وقوعہ پر پہنچے اور مذکورہ شخص کی لاش قبضے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنے کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کردی پولیس کے مطابق قتل قبل ازوقت کچھ نہیں کہا جاسکتا اصل حقائق بعد از رپورٹ معلوم ہو سکیں گے۔