ملتان ( سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو تشدد کا نشا نہ بنا نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلا بحث کے بعد خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم محمد رمضان نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے رواں سال شہری کو تشدد کا نشا نہ بنا نے پر مقدمہ نمبر 396/26درج کیا اور اس مقدمہ کی بنیاد پر اسے گرفتار کر کے جیل بھجوانا چاہتے ہیں جبکہ وہ بے گناہ ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔