• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوان تجارت و صنعت ملتان کے انتخابات کیلئے انتظامات آخری مراحل میں داخل

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے انتخابات کے لیے انتظامات آخری مراحل میں داخل ہوگئے، پولنگ کے مقام پر ٹینٹ لگا دیے گئے، امیدواروں کی جانب سے پولنگ ایجنٹس بھی مقرر کر دیے گئے ہیں ، انتخابی عمل کو پرامن، شفاف اور منظم رکھنے کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، ووٹنگ کے عمل کو مزید منظم بنانے کے لیے آن لائن پورٹل بھی تیار کیا جا رہا ہے، ، انتخابات کے موقع پر چیمبر کے مختلف گروپوں اور امیدواروں کی جانب سے ووٹرز سے رابطوں کا سلسلہ بھی عروج پر پہنچ گیا ہے۔
ملتان سے مزید