عالمی سب میرین کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر

November 29, 2022

زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل، فائل فوٹو

عالمی سب میرین کیبل میں خرابی سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق سب میرین کیبل پر مصر کے قریب ایک سے زائد کٹ لگے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سب میرین کیبلز کٹنے سے پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی سروس متاثر ہوئی۔

ترجمان نے کہا کہ پی ٹی سی ایل نے انٹرنیٹ ٹریفک متبادل روٹس پر ڈال دی ہے۔

پی ٹی سی ایل ترجمان نے مزید کہا کہ مصر کے قریب سب میرین کیبل اے اے ای ون میںخرابی ہوئی۔