کراچی: بیوی، 3 بیٹیوں کا قتل، مقدمہ تاحال درج نہ ہوا

November 30, 2022

—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ملیر کی شمسی سوسائٹی میں ایک شخص کے بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کر کے خودکشی کی کوشش کے واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جا سکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلِ خانہ نے مقتولین کی نمازِ جنازہ سے متعلق بھی اطلاع نہیں دی ہے۔

دوسری جانب بیوی اور 3 بیٹیوں کے قتل کے ملزم فواد نے ابتدائی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سے لوگوں سے قرض لے رکھا تھا، بیوی کے روز روز کے جھگڑوں سے بھی تنگ تھا۔

ملزم فواد کا کہنا ہے کہ سمجھاتے سمجھاتے تھک گیا تو سوچا سب کو مار کر خود کو ختم کرلوں۔

ملزم فواد نے یہ بھی بتایا ہے کہ بیوی واش روم گئی تو پیچھے سے بیٹیوں کو جان سے مار دیا، پھر بیوی کو قتل کر کے ان انویسٹرز کو تصویریں بھیج دیں جنہیں پیسے واپس کرنے تھے۔