• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شمسی سوسائٹی قتل، ملزم نے پولیس کو اعترافی بیان دے دیا


کراچی کے علاقے ملیر کی شمسی سوسائٹی میں بیوی اور 3 بیٹوں کے قتل کا معاملہ حل ہوگیا، ملزم فواد نے پولیس کو اعترافی بیان دے دیا۔

زخمی فواد نے پولیس کو دیے گئے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ میں پیسوں کی وجہ سے ڈپریشن میں تھا۔

ملزم نے بتایا کہ دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد بیوی نے مجھ سے بدتمیزی کی، ہم دونوں کے لڑائی جھگڑے پر میری بڑی بیٹی رونے لگ گئی۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں فواد کا کہنا تھا کہ بیٹی نے کہا آپ لوگوں کے جھگڑے میں ہم پریشان ہوتے ہیں، اس کے بعد میری بیٹیاں سونے کےلیے لیٹ گئیں۔

ملزم نے مزید کہا کہ میں بیوی کو سمجھاتے سمجھاتے تھک گیا تھا، میں پیسوں کی وجہ سے بھی ڈپریشن میں تھا۔

اپنے اعترافی بیان میں فواد نے یہ بھی کہا کہ میں نے فیصلہ کیا کہ میں سب کو ختم کرکے خود کو بھی ختم کرلوں گا۔

اس نے بتایا کہ بیوی واش روم میں گئی تو میں نے تینوں بیٹوں کو قتل کیا اور تصاویر اپنے انویسٹر کو بھیجیں اور لکھا میں نے اپنی فیملی کو ختم کردیا ہے۔

ملزم فواد نے بیان میں کہا کہ اس کے بعد انویسٹر کو لکھا کہ اب میں اپنی جان لینے لگا ہوں۔

واضح رہے کہ کراچی کے الفلاح تھانے کی حدود میں واقع شمسی سوسائٹی کے ایک گھر میں پر تشدد واقعے میں ماں اور اس کی 3 بیٹیوں کو قتل کردیا گیا جبکہ شوہر شدید زخمی ہوا تھا۔

قتل کیے گئے افراد میں زخمی فواد کی اہلیہ ہماء، 16 سالہ نیہا، 12 سالہ بچی فاطمہ اور 10 سالہ بچی ثمرہ شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید