جھمپیر، ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے 2 پاور پلانٹ کا افتتاح

December 01, 2022

جھمپیر میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے 2 پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا گیا۔

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے پاور پلانٹ کا افتتاح کیا، پاور پلانٹ سے مجموعی طور پر 110 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔

ونڈ انرجی کے ایک پلانٹ سے 50 اور دوسرے سے 60 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔ یہ بجلی جھمپیر گرڈ اسٹیشن سے نیشنل گرڈ میں شامل کی جائے گی۔

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہوا سے بجلی بنانے میں لاگت کم آرہی ہے، جلد بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی۔

دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے اکتوبر کے بل میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارج کی مد میں بجلی فی یونٹ 2 روپے 14 پیسے سستی کر دی۔