اہل تشیع نے قومی سلامتی میں بنیادی کردار ادا کیا، ایم ڈبلیو ایم

December 01, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے زیر اہتمام ہفتہ وار اجتماعی دعا و اظہار یکجہتی مسنگ پرسنز فیملیز کے ساتھ محفل شاہ خراسان روڈ پر انعقاد کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر مولانا شیخ محمد صادق جعفری نے تلاوت ، برادر محمد علی جلالوی نے منقبت پیش کی، تقریب میں مذہبی، سماجی شخصیات، منسگ پرسنز کے اہل خانہ اور عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے سیکریٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے دہشت گردانہ حملوں کی کھلی دھمکیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، محب وطن اہل تشیع نے ہمیشہ قومی سلامتی میں بنیادی کردار ادا کیا ہے،تاہم افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ملت جعفریہ کو حب لوطنی کی سزا دی جارہی ہے،ہمارے بے گناہ نوجوان برسوں سے لاپتا ہیں ، مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کا ہر لمحہ تکلیف و پریشانی میں گزر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ لاپتہ شیعہ نوجوان اگر کسی جرم کے مرتکب ہوئے ہیں تو انہیں آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے عدالتوں میں پیش کیا جائے۔