• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیضان مدینہ میں انٹرنیشنل اجتماع، علمائے کرام اور اراکین شعوریٰ کے بیان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر/خالد محبوب ) دعوت اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 7 دن کا انٹرنیشنل اجتماع جاری ہے جس میں امریکا، کینڈا،یوکے ،یورپ،فارایسٹ ،افریقہ و عرب اورایشیاسمیت70سے زائد ممالک سے مشائخ ، علمائے کرام، دعوت اسلامی کے ذمہ داران، مبلغین اور دیگر عاشقان رسول ﷺشریک ہیں، اجتماع میں متعدد نشستیں ہوئیں ، امیر اہل سنت علامہ محمدا لیاس عطار قادری نے مدنی مذاکرے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر دل میں یہ تصور مضبوط ہو جائے کہ اللہ پاک ہمیں ہر وقت دیکھ رہا ہے تو یہ احساس ہی انسان کو گناہوں سے بچانے کیلئے کافی ہے،نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے کہا کہ انسان کی زندگی میں بولنے اور خاموش رہنے کی بڑی اہمیت ہے، بعض اوقات انسان کی ایک غیر ضروری بات دوسروں کے دل آزاری کا سبب بن جاتی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید