کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمٰن کی بلاجواز نظربندی، جےیوآئی رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں، کردار کشی مہم کے خلاف جمعے کو جے یو آئی کراچی کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کراچی کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مرکزی رہنما حافظ حمداللّٰہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمنٰ کی گرفتاری پنجاب حکومت پر کاری ضرب ثابت ہوگی، انھوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی اختلاف کو دبانے اور جمہوری آوازوں کو خاموش کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں،جمعیت علماء اسلام ایک منظم اور نظریاتی جماعت ہے، جسے آئینی و جمہوری جدوجہد کو گرفتاریوں اور دباؤ کے ذریعے ختم نہیں کیا جا سکتا، مظاہرے سے مولانا محمد غیاث، اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔