کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال کے مکینوں نےپورشن مافیا اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ایس بی سی اے دفتر کے باہر احتجاج کیا، درجنوں مکینوں کا کہنا تھا کہ ایس بی سی اے گلشن میں غیرقانونی تعمیرات کی سرپرستی کررہی ہے،غیرقانونی تعمیرات روکنے کے لیے متعدددرخواستیں دے چکےنہ ہی غیرقانونی تعمیرات روکی گئیں ، نہ کسی جعلی بلڈر کے خلاف کارروائی کی گئی۔