کراچی (اسٹاف رپورٹر ) قصبہ میانوالی کالونی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ ، چھری اور ڈنڈوں کے وار سے خاتون جاں بحق، باپ اور بھائی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، مقتولہ کی شناخت 25 سالہ نسرین بی بی کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں اس کے والد غلام رسول، بھائی مطیع اللہ ، جہانگیر اور ثناء اللہ شامل ہیں ، پولیس نے بتایا کہ دونوں فریقین آپس میں رشتے دار اور پہلے سے خاندانی تنازعات چل رہے ہیں، مقتولہ کو گولی لگی جبکہ اس کے بھائی اور والد ڈنڈوں کے وار جبکہ دوسرے فریق کے جہانگیر اور اس کے والد ثناء اللہ چاقو کے وار سے زخمی ہوئے ہیں ۔