اسلام آباد ایئرپورٹ پر ANF اہلکاروں کی رشوت مانگنے کی ویڈیو سامنے آگئی

December 01, 2022

اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر انسدادِ منشیات کے ادارے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے اہلکاروں کی مسافر سے رشوت مانگنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گردش کرنے والی ویڈیو میں اے این ایف اہلکار کو مسافر سے سامان کی چیکنگ کے دوران رقم مانگتے سنا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں ایک اے این ایف کا اہلکار مسافر سے سوال کرتا ہے کتنے پیسے دوں گے۔

اہلکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مسافر کو کہا کہ ابھی باہر مت جانا 2 منٹ رک کر جانا۔

اس حوالے سے اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ معاملہ افسران کو بتایا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس معاملے پر کچھ دیر میں مؤقف دیا جائے گا۔