اسلام آباد ایئر پورٹ پر رشوت کی ویڈیو، ANFاہلکار معطل، تحقیقاتی کمیٹی قائم

December 01, 2022

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے اہلکاروں کی رشوت ستانی کی مبینہ ویڈیو میں نظر آنے والے تمام اہلکاروں کو معطل کر کے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق اے این ایف اہل کاروں کی رشوت وصول کرنے میں ملوث ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر حکام کی جانب سے فوری اور سخت ایکشن لیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں حقائق کی جانچ پڑتال کے لیے عالمی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس پیشہ ورانہ اخلاقیات کے اعلیٰ معیار پر قائم ہے، اس لیے تحقیقات مکمل ہونے تک تمام متعلقہ اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔