شاہین آفریدی اور شاداب خان شائقینِ کرکٹ بن گئے

December 01, 2022

فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور بولنگ آل راؤنڈر شاداب خان شائقین کرکٹ بن گئے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کئی شائقین کی طرح شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی بھی پاکستان اور انگلینڈ کا ٹیسٹ میچ دیکھنے پہنچے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شادابخان نے اسٹیڈیم سے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہاں ماحول شاندار ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے بھی شاداب خان کے ساتھ تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی۔

دونوں کھلاڑیوں کی تصویر کو ان کے اکاؤنٹس پر مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔