پی ٹی آئی نے اداروں کو بدنام کرنے کی مہم چلا رکھی ہے، ضیاء عباس

December 02, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اداروں کو بدنام کرنے کی مہم چلارکھی ہے، سابق وزیر فواد چوہدری نے جس طرح اعلیٰ عدالت کے خلاف لب کشائی کی ہے وہ انتہائی افسوس ناک عمل ہے، اب وقت آگیا ہے کہ عدالت رعایت دینے کے بجائے ان کے خلاف سخت ایکشن لے ، انہوں نے کہا کہ اداروں پر عمران خان اور ان کی جماعت کی تنقید پر حکومت کی خاموشی حیرت انگیز ہے، جس سے ثابت ہورہا ہے کہ حکومت قانون کی حکمرانی میں ناکام ہوچکی ہے۔