افغانستان میں ڈیوٹی دینے والے امریکی فوجی پر فردِ جرم عائد

December 02, 2022

نیوی ریزرو افسر جیرومی پٹمین پر رشوت، سازش اور ویزا فراڈ کا الزام ہے—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکا کی عدالت نے افغانستان میں ڈیوٹی دینے والے امریکی فوجی کے خلاف فردِ جرم عائد کر دی۔

نیوی ریزرو افسر جیرومی پٹمین پر رشوت، سازش اور ویزا فراڈ کا الزام ہے۔

عدالت کے مطابق مذکورہ فوجی اہلکار کی جانب سے جعلی کاغذات امریکی وزارتِ خارجہ کو بھیجے گئے۔

امریکی عدالت کا کہنا ہے کہ جیرومی پٹمین نے جعلی کاغذات کے ذریعے افغان شہریوں کو خصوصی ویزا دلوانے کی کوشش کی۔

امریکا کی عدالت کا یہ بھی کہنا ہے کہ فوجی اہلکار جیرومی پٹمین نے 20 سے زائد جعلی کاغذات محکمۂ خارجہ کو جمع کروائے۔

نیوی ریزرو افسر جیرومی پٹمین کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، کیس 15 دسمبر سے شروع ہو گا۔