پاسپورٹ پر جعلی آمد اور روانگی کی مہر کا حامل پسنجر گرفتار

December 03, 2022

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے پاسپورٹ پر جعلی آمد اور روانگی کی مہریں سبت کرنے پر جرمنی جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شینجیین ویزے پر جرمنی جانے والے مسافر ماجد علی کو شک کی بنیاد پر روکا گیا۔ اس کے پاسپورٹ پر درست شینجیین ویزا موجود تھا جبکہ جعلی جنوبی افریقہ کا ویزہ اسٹیکر چسپاں تھے۔