کے پی قیادت نے عمران خان کو صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار دیدیا

December 03, 2022

راولپنڈی(جنگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا کی قیادت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ کا اختیار دے دیا۔

عمران خان کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کی قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پرویز خٹک، اسد قیصر ، علی امین گنڈا پور، عاطف خان اور تیمور جھگڑا شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور ارکان نےعمران خان کو اسمبلی تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ کا اختیار دے دیا۔