ترقیاتی سکیموں کی تکمیل مقررہ وقت میں یقینی بنائی جائے، کمشنر

December 04, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان نے مدر اینڈ چائلڈ کئیر ہسپتال پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا انہوں نے کہا کہ 5.2 ارب روپے کے پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے 27 کنال پر زیر تعمیر ہسپتال میں 200 بیڈز پر مشتمل ہے۔عوام کو صحت کی سہولیات کی سہل فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔صحت کے شعبے میں بہتری پر حکومت پنجاب کا خاص فوکس ہے۔منصوبوں کی تکمیل میں کوالٹی پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے سکیموں کی تکمیل مقررہ وقت میں یقینی بنائ جائے۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مدر اینڈ چائلڈ کئیر کی پائلنگ کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ اپنی پوری رفتار سے جاری ہے۔ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر بھی ہمراہ تھیں۔