بھارتی گلوکارہ کی ننھی بچی کے ہمراہ ’پسوڑی‘ گاتے ویڈیو وائرل

December 05, 2022

فوٹو، انسٹاگرام

بھارتی گلوکارہ آستھا گِل کی ایک ننھی بچی کے ہمراہ کوک اسٹوڈیو کا عالمی شہرت یافتہ گانا ’پسوڑی‘ گاتے ہوئے ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آستھا گِل اپنی پرفارمنس کے لیے اسٹیج پر موجود ہوتی ہیں کہ اچانک سیاہ رنگ کی فراک پہنے ایک ننھی سی بچی بھرپور اعتماد کے ساتھ ان کے پاس اسٹیج پر پہنچ جاتی ہے۔

خوشیکا نامی یہ بچی اسٹیج پر آستھا گِل کے ساتھ مل کر سب کو اپنی سُریلی آواز میں گانا سناتی ہے۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اب تک 5 لاکھ سے زائد لوگ لائک کر چکے ہیں اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔