یوکرین کا روسی ایئر بیسز پر حملہ، دو بمبار طیارے تباہ

December 05, 2022

28 نومبر کو سیٹیلائٹ سے لی گئی اینجلز ایئربیس کی تصویر جہاں ٹی یو-95 اور ٹی یو-160 بمبار طیارے کھڑے ہیں۔

یوکرین نے روس کی دو ایئر بیسز پر حملے کرکے دو بمبار طیارے تباہ کر دیے، طیارے ایٹم بم لے جانے کی صلاحیت رکھتے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملوں میں تین افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے۔

ایک دھماکا یوکرین کے مشرق میں 600 کلومیٹر دور ساراتوف کے علاقے میں واقع اینجلز ایئر بیس پر ہوا۔

یہاں دو ’ٹی یو-95‘ ایٹمی بمبار طیاروں کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

دوسری ایئر بیس پر حملے میں پیٹرول سے بھرے ٹینکر ایئرپورٹ پر ٹکرائے گئے جن سے دھماکے ہوئے۔

اس ایئر بیس پر فوجی طیارے اور ٹینک چلانے کے لیے اہلکاروں کو تربیت دی جاتی تھی۔