فیصل کریم کنڈی کی نواز شریف سے لندن میں ملاقات

December 05, 2022

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما فیصل کریم کنڈی کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں ملاقات ہوئی۔

پیپلز پارٹی کے اعلامیے کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے نواز شریف کی مزاج پرسی کی۔

نواز شریف اور فیصل کریم کنڈی کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیصل کریم کنڈی اور نواز شریف کی ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھیں۔