فاروق عبداللّٰہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے گھناؤنے کردار کو بے نقاب کردیا

December 06, 2022

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور لوک سبھا کے رکن فاروق عبداللّٰہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے گھناونے اور خوفناک کردار کو بے نقاب کردیا ہے۔ جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کا دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے کئی دہائیوں سے عوام پر ظلم کی انتہا کررکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1996کے انتخابات میں جب وہ ایک گاؤں کے پولنگ اسٹیشن پر گئے تو ووٹنگ مشینیں وہاں پر تعینات فوجیوں کے کیمپوں میں رکھی گئی تھیں جب کہ کوئی بھی ووٹر وہاں موجود نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس حوالے سے وہاں موجود فوجیوں سے پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ کوئی ووٹر ووٹ ڈالنے کے لئے نہیں آیا۔