کراچی: سوات کا نوجوان ہیروئن قطر لے جاتے ہوئے گرفتار

December 06, 2022

تصاویر بشکریہ ANF

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے منشیات کی قطر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور سوات کے رہائشی مسافر کو گرفتار کر لیا۔

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق فلائٹ نمبر G9549 سے قطر جانے کے لیے کراچی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے والے مسافر کے قبضے سے 2 کلو 68 گرام آئس ہیروئین برآمد کی گئی۔

ملزم نے آئس ہیروئن کو جیم کی بوتل میں مہارت سے چھپایا ہوا تھا۔

تصاویر بشکریہ ANF

دالبندین: کھجور کے پودوں میں چھپی منشیات پکڑی گئی

اے این ایف کی ایک اور ٹیم نے دالبندین میں کارروائی کرتے ہوئے 260 کلو گرام افیون اور 5 کلو ہیروئن برآمد کی ہے۔

ضبط کی گئی منشیات کھجور کے پودوں کے نیچے چھپائی گئی تھی۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔