وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر کے باعث آج بھی میچ نہ ہو سکا

December 06, 2022

فائل فوٹو

وزیرِ اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے ہیلی کاپٹر کو مظفر آباد کے کرکٹ اسٹیڈیم میں لینڈ کر دیا گیا۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا ہیلی کاپٹر اترنے کے باعث کلب ٹورنامنٹ کا میچ روک دیا گیا، کل سے گراؤنڈ میں کھڑے ہیلی کاپٹر کی وجہ سے آج بھی میچ نہ ہو سکا۔

کھلاڑی کا کہنا ہے کہ ٹیموں نے 50 ہزار روپے فی میچ فیس جمع کرا کر گراؤنڈ حاصل کر رکھا ہے۔

مظفر آباد کے کمشنر مسعود الرحمٰن نے کہا کہ وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کو دیر ہو رہی تھی اس وجہ سے ہیلی کاپٹر اسٹیڈیم میں اتارا گیا۔

مسعود الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ایس او پی کے مطابق ہیلی کاپٹر جلد دوسری جگہ منتقل کر دیا جائے گا۔