راحت فتح علی خان نے 11 سال بعد بھارت میں گرفتاری کی وجہ بتادی

December 06, 2022

راحت فتح علی خان، فائل فوٹو

پاکستان میوزِک انڈسٹری کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے 11 سال کے بعد بھارت میں اپنی گرفتاری کی وجہ بتادی۔

راحت فتح علی خان سے حال ہی میں ایک نٹرویو کے دوران میزبان نے دہلی ایئرپورٹ پر 11سال قبل ہونے والی گرفتاری سے متعلق ایک سوال پوچھا۔


گلوکار نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ’میں صرف اتنا کہوں گا کہ گرفتاری کا واقعہ لاعلمی کی وجہ سے پیش آیا‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’اس وقت میرا پاکستانی حکومت نے بہت ساتھ دیا جس کی وجہ سے تعلقات آج تک اچھے ہیں‘۔

واضح رہے کہ گلوکار راحت فتح علی خان کو2011ء میں بھارتی حکومت کی مقرر شدہ حد سے زیادہ غیر ملکی کرنسی ساتھ لے کر جانے پر دہلی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔