ٹیم منیجر کا رونالڈو کو سوئٹزرلینڈ کیخلاف نہ کھلانے کا فیصلہ

December 06, 2022

پرتگال کی فٹبال ٹیم کے منیجر فرنانڈو سینٹوز نے فیفا ورلڈکپ میں کپتان کرسٹیانو رونالڈو کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ میں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

راؤنڈ 16 کے میچ میں آج رات 12 بجے پرتگال کا مقابلہ سوئٹرزلینڈ سے ہونا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرتگال کی ٹیم رونالڈو کے بغیر میچ کھیلے گی کیونکہ کوچ نے ان کو میچ نہ کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔