شاہین آفریدی اور سدرا امین کرکٹر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے نامزد

December 07, 2022

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کو پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد کیا ہے۔ آئی سی سی نے یہ نامزدگیاں نومبر کے مہینے کے لئے کی ہیں۔ شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور فائنل میں ان فٹ ہوئے تھے۔ آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں میں انگلینڈ کے جوز بٹلر اور عادل رشید کو بھی شامل کیا ہے۔ خواتین میں پاکستان کی سدرا امین ، آئر لینڈ کی گیبی لیوئس اور تھائی لینڈ کی نتھاکن چنتھم شامل ہیں۔