اسٹاک مارکیٹ، معاشی بے یقینی، دوسرے روز بھی مندی، 73پوائنٹس کم

December 07, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،سیاسی و معاشی بے یقینی کے باعث کاروباری ہفتےکے دوسرے روز بھی مندی کا رحجان ،کے ایس ای100انڈیکس میں 73 پوائنٹس کی کمی ،57.05فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی،سرمایہ کاری مالیت میں 30ارب 59 کروڑ 83 لاکھ روپے کی کمی ،تاہم کاروباری حجم میں 4.30فیصد کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق سیاسی و معاشی بے یقینی اور آئی ایم یف 9ویں جائزے میں مسلسل تاخیر کے باعث سرمایہ کار مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری سے گریزاں ہیں ، اس رویے کی وجہ سےکاروباری ہفتےکے دوسرے روز بھی مارکیٹ میں سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی جس سے منگل کو اتار چڑھاو کے بعد مندی ریکارڈ کی گئی اور کے ایس ای100انڈیکس 72.73 فیصد کی کمی سے 41539.94 پوائنٹس پر آکر بند ہوا، آل شیئرز انڈیکس 129.63 پوائنٹس کم ہو جانے سے 28084.99 پوائنٹس ہو گیا۔