شاہ رخ خان کا بیٹے آریان خان کے بالی ووڈ ڈیبیو پر دلچسپ ردِعمل

December 07, 2022

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان نے بطور مصنف بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا باقاعدہ اعلان کردیاہے۔

آریان خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے کیرئیر کی پہلی اسکرپٹ کی تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں نے اپنی تحریر مکمل کرلی ہے، اب مجھے اس کی عکس بندی کے آغاز کا بہت بے صبری سے انتظار ہے‘۔

شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے کی اس پوسٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’واؤ، سوچنے کا، خود پر یقین کرنے کا اور خواب دیکھنے کا مرحلہ مکمل ہوگیا، اب آگے ہمت سے کام کرنا ہے‘۔

اُنہوں نے بیٹے کے کیریئر کے پہلے پروجیکٹ کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ کیریئر کا پہلا پراجیکٹ ہمیشہ بہت خاص ہوتا ہے‘۔

آریان خان نے اپنے والد کی جانب سے ملنے والے اس شفقت بھرے ردِعمل پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ’مجھے سیٹ پر آپ کے سرپرائز وزٹس کا انتظار ہے‘۔

شاہ رخ خان نے بیٹے کے اس کمنٹ پر مزاحیہ ردِعمل دیتےہوئے لکھا کہ ’تو پھر شوٹنگ کو صبح سویرے کے بجائے دوپہر میں شیڈول ہونا چاہیئے‘۔