• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کا بطور رائٹر بالی ووڈ کیریئر کے آغاز کا اعلان

واضح رہے کہ اس سے قبل آریان کے بالی ووڈ ڈیبیو پر کافی قیاس آرائیاں جاری تھیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آریان کے بالی ووڈ ڈیبیو پر کافی قیاس آرائیاں جاری تھیں۔

بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان جو کہ فلمساز بننے کی خواہش رکھتے ہیں انہوں نے منگل کو اعلان کیا کہ وہ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بطور مصنف (لکھاری) کررہے ہیں۔

اس سلسلے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد شاہ رخ خان اور والدہ گوری خان کے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے تحت ایسا کرنے جارہے ہیں۔

اس حوالے سے آریان نے اپنی فلم اسکرپٹ کی ایک جھلک سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جسے ان کے والد شاہ رخ اور والد گوری خان کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔ 

انہوں نے اپنی پوسٹ میں فلم کی جینر، ٹائٹل یہاں تک کہ اس میں کون کون شامل ہوسکتے ہیں پر کوئی اشارہ نہیں دیا ہے۔

ان کی اس پوسٹ پر والدہ گوری خان، سنجے اور ماہیپ کپور کی بیٹی شنایا کپور اور اننیا پانڈے کی والدہ سمیت کافی لوگوں نے کمنٹس کیے اور انہیں مبارکباد دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آریان کے بالی ووڈ ڈیبیو پر کافی قیاس آرائیاں جاری تھیں۔ جبکہ دوسری جانب شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانا خان اداکاری کی جانب محوِ سفر ہیں۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید