اسپین کو ہرانے کے بعد اشرف حکیمی اور والدہ کے جذبات انٹرنیٹ پر وائرل

December 07, 2022

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

منگل کو فیفا ورلڈ کپ میں اسپین اور مراکش کے میچ میں 120 منٹ گزرنے کے بعد جو کچھ ہوا وہ انٹرنیٹ پر وائرل ہورہا ہے۔

دوحا کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے ساتویں پری کوارٹر فائنل میں مراکش اور اسپین کی ٹیمیں مقررہ 90 منٹ اور 2 اضافی ہاف کے کھیل میں کوئی گول نہیں کرسکی تھیں جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا۔

مراکش فٹبال ٹیم کے کھلاڑی اشرف حکیمی نے آخری کامیاب پینلٹی کک لگا کر اپنی ٹیم کو 0-3 سے کامیاب کرایا۔

اس فتحکے بعد 24 سالہ اشرف حکیمی اسٹیڈیم میںموجود اپنی والدہ سے بھی ملے۔

اس موقع پر ماں اور بیٹے کے جذبات اور خوشی کے لمحات انٹرنیٹ پر بہت وائرل ہو رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اشرف حکیمی اسپین میں پیدا ہوئے اور ریال میڈرڈ کے لیے رائٹ بیک پر کھیلتے تھے تاہم انہوں نے اس ملک کے لیے کھیلنے کا فیصلہ کیا جہاں سے ان کے والدین اور آباؤ اجداد کا تعلق تھا۔

واضح رہے کہ مراکش نے تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔