بھارت کی کارکردگی کرپٹو سے تیز گر رہی ہے، وریندر سہواگ

December 08, 2022

فائل فوٹو

سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے بنگلادیش کے خلاف بھارتی ٹیم کی کارکردگی پر طنز کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں وریندر سہواگ نے بھارتی ٹیم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹو سے بھی تیز گر رہی ہے اپنی کارکردگی یار۔

وریندر سہواگ نے بھارتی ٹیم پر طنز کرتے ہوئے مشورہ بھی دیا۔

بنگلادیش کے خلاف مسلسل دوسری شکست پر وریندر سہواگ نے کہا کہ کارکردگی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

بنگلادیش نے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھارت کو 5 رنز سے شکست دی تھی۔

میرپور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 271 رنز بنائے اور بھارت کے لیے 272 رنز کا ہدف سیٹ کیا تھا۔

بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 266 رنز بنا سکی تھی۔