لینڈ مافیا کی کراچی پریس کلب صحافی سوسائٹی پر چائنا کٹنگ کی کوشش ناکام

December 08, 2022

فوٹو بشکریہ کے پی سی

لینڈمافیا کی کراچی پریس کلب صحافی سوسائٹی بلاک 3 پر چائنا کٹنگ کی کوشش نا کام بنا دی گئی۔ دستاویز کے مطابق پریس کلب کے جعلی لیٹر ہیڈ پر ایل ڈی اے کو 10 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی درخواست دی گئی تھی۔

لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ضابطے کے خلاف الاٹ پلاٹ منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈائریکٹر لینڈ ایل ڈی اے نے خلاف ضابطہ الاٹ پلاٹس منسوخی کیلئے سیکریٹری ایل ڈی اے کو خط لکھ دیا۔

صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی کا کہنا ہے کہ 10 پلاٹس کی الاٹمنٹ کیلئے جاری شدہ خط جعلی ہے، ایل ڈی اے کے مطابق انہوں نے کوئی الاٹمنٹ نہیں کی۔

سیکریٹری پریس کلب رضوان بھٹی کا بھی کہنا ہے کہ 10 پلاٹس الاٹ کیے جانے کا خط جعلی ہے۔

دستاویز کے مطابق مبینہ خط اپریل 2020 میں ایل ڈی اے ڈائری ریکارڈ کا حصہ بھی بنایا گیا۔

ریئل اسٹیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مختلف بلاکس میں قبضہ گروپس متحرک ہیں، قبضے کی کارروائی سرکاری سطح پر ہو رہی ہے۔