لندن: بسوں اور ٹرینوں میں جنسی ہراسانی کے واقعات میں اضافہ

December 08, 2022

لندن کی بسوں اور ٹرینوں میں جنسی ہراسانی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹرانسپورٹ فار لندن کے مطابق ایک سال کے دوران ٹرینوں اور بسوں میں جنسی ہراسانی کے 1813 واقعات رپورٹ ہوئے۔

ٹی ایف ایل کا کہنا ہے کہ آگاہی مہم کے باوجود اس سال 1067 کے مقابلے میں 1813 واقعات رپورٹ ہوئے۔ جنسی ہراسانی کے زیادہ تر واقعات رش کے اوقات میں رونما ہوئے۔

ٹرانسپورٹ فار لندن کے مطابق مہم کے باوجود 50 فیصد سے بھی کم خواتین جنسی ہراسانی کے واقعات رپورٹ کرتی ہیں۔ خواتین کے خلاف زیرو ٹالرنس کی مہم اگلے سال بھی جاری رہے گی۔

ٹی ایف ایل کا کہنا ہے کہ خواتین کی ہراسانی کے واقعات کو زیادہ سے زیادہ رپورٹ کیا جائے۔ خواتین کو محفوظ سفر فراہم کرنے کے لئے پولیس گشت بڑھایا جا رہا ہے۔