ٹریلر کے نیچے دب کر باپ اور بیٹا دیگر واقعات میں 3 افراد جاں بحق

December 09, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کورنگی ابراہیم گوٹھ کے قریب تیز رفتار ٹریلرکے نیچے آکر 62سالہ محمد اقبال اور اسکا بیٹا 30سالہ ظفر اقبال جاں بحق ق ہوگئے ، پولیس نے بتایا کہ جاں بحق باپ اور بیٹا ٹریلر چلاتے تھے،ٹریلر ڈھلان پر کھڑا تھا جو پیچھے کی طرف کھسکنے سے حادثہ رونما ہوا، متوفیوں کا آبائی تعلق رحیم یار خان سے تھا ، لانڈھی رزاق آباد شیدی گوٹھ ملیر ندی کے قریب ٹریفک حادثے میں 40سالہ عبدالمطلب جاں بحق ہوگیا ، سپرہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 60سالہ ارباب جاں بحق ہو گیا۔ نیشنل ہائی وےلنک روڈ سسی ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 45 سالہ حمید ہارون جاں بحق ہوگیا ۔