سابق وزیراعظم عمران انتخابی نہیں انتقامی مہم چلارہے ہیں، ضیاء عباس

December 09, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان انتخابی نہیں انتقامی مہم چلارہے ہیں جس کا مقصد ملک کو مزید تباہ کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ اقتدار سے محرومی کے بعد عمران خان انتقام کی سیاست پر اتر آئے ہیں، موجودہ سیاسی صورت حال میں مفاہمت کی ضرورت ہے۔