فرح ناز اکبر مسلم لیگ (ن) اسلام آباد شعبہ خواتین کی صدر مقرر

December 09, 2022

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار ) مسلم لیگ (ن ) اسلام آبادشعبہ خواتین کا تنظیمی اجلاس ہواجس کی صدارت مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اورسنیٹر نزہت صادق نے کی،اجلاس میں پارٹی کے شعبہ خواتین کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔ فرح ناز اکبر کوصدرمسلم لیگ(ن)اسلام آباد شعبہ خواتین کا نوٹیفکیشن دیاگیا۔ اجلاس میں طارق فضل چودھری اور انجم عقیل خان سمیت کثیر تعداد میں مسلم لیگی خواتین نے شرکت کی۔