22 سماج دشمن پکڑے گئے

December 09, 2022

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) 22سماج دشمن پکڑے گئے۔راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 8ملزموں کو گرفتار کرکے سات پستول، ایک رائفل برآمد کر لی ۔ پولیس نے 6ملزموں سے 45لٹر شراب بھی برآمد کرلی ۔ انچارجزبیگر سکواڈز نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 41 کو گرفتار کر لیا۔ گنجمنڈی پولیس نے آتش بازی کاسامان لے کرجانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ وارث خان پولیس نے انعام کا لالچ دے کر شہریوں کو لوٹنے والے 4نوسر بازوں کو دھر لیا۔ دھمیال پولیس نے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز کی ریفلنگ کرنے اور کھلے عام پٹرول کی فروخت کرنے والے 3ملزم دھر لئے ۔