پیپلز پارٹی سے MQM بذریعہ سیف الرحمٰن روابط مضبوط کر رہی ہے: حافظ نعیم

December 09, 2022

امیرِجماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو

امیرِجماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی سیف الرحمٰن کے ذریعے پیپلز پارٹی سے اپنے روابط مضبوط کر رہی ہے۔

کراچی کے ایکسپو سینٹر میں امیرِجماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے لائف اسٹائل فرنیچر نمائش کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشکول توڑنے کی بات سب کرتے ہیں لیکن اس کے لیے کام کوئی نہیں کرتا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ ہمارے پاس کشیدہ کاری کے ماہر افراد موجود ہیں۔

امیرِجماعتِ اسلامی کراچی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کشیدہ کاری کو یورپ میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔