عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات، فیصل واوڈا اور حماد اظہر سمیت 35 افراد آج طلب

December 10, 2022

لاہور(آئی این پی)وزیر آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لئے بنی جے آئی ٹی نے فیصل واوڈا اور حماد اظہر کی آج طلبی کے لئے مراسلہ جاری کرتے ہوئے آج طلب کیا ہے جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر، فیصل جاوید، عمران اسماعیل، عمر سرفراز چیمہ کو بھی طلب کیا گیا ہمراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا عمران خان پر حملے کی تحقیقات میں شاملِ تفتیش ہوں.

مراسلے کے ذریعے فیصل واوڈا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ (آج) ریکارڈ سمیت جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں،مراسلے کے مطابق فیصل واوڈا نے آزادی مارچ میں خون خرابہ ہونے سے متعلق بیان دیا تھا، فیصل واوڈا تمام دستاویزات اور قومی شناختی کارڈ کے ساتھ پیش ہوں۔