اسٹاک مارکیٹ، منتخب خریداری سے مثبت رحجان، 47 پوائنٹس کا اضافہ

December 10, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،سرمایہ کاروں کی منتخب خریداری سے مارکیٹ میں مثبت رحجان ،کے ایس ای100انڈیکس میں 47 پوائنٹس کا اضافہ،سرمایہ کاری مالیت 11 ارب 34کروڑ 97 لاکھ روپے بڑھ گئی ،49.68 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی ،کاروباری حجم میں بھی 15.99 فیصد کی کمی ، سیاسی اور معاشی بے یقینی کے باعث سرمایہ کاروں کی بھی مارکیٹ میں دلچسپی نظر نہیں آتی،کاروباری ہفتے کے آخری روز سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔