کراچی (اسٹاف رپورٹر) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی کے مطابق ڈاکٹر آف فارمیسی(مارننگ وایوننگ)، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی، بی ای،بی ایس اوربی ایڈ(آنرز) پروگرام داخلے برائے سال 2023 ء کے لئے داخلہ ٹیسٹ اتوار 11 دسمبر 2022 ء کو منعقد ہوگا جس میں11ہزارسے زائد امیدوار شریک ہوں گے، تمام امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ان کے پورٹل پر اَپ لوڈ کردیئے گئے ہیں، امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ صبح 10 بجے اپنے اصل شناختی کارڈ اور ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ اپنے متعلقہ امتحانی مرکز پر حاضری کو یقینی بنائیں۔