سیکریٹری جنرل او آئی سی کا آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کا دورہ

December 11, 2022

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحٰہ نے وفد کے ہمراہآزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ہے۔

سیکریٹری جنرل او آئی سی نے لائن آف کنٹرول پر چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کیا اور سرحد پار فائرنگ سے متاثرہ کشمیری خاندانوں سے ملاقات کی۔

حسین ابراہیم طحٰہ اور صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ایوانِ صدر میں پریس کانفرنس بھی کی۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہآج آزاد کشمیر کی تاریخ کا بڑا دن ہے،او آئی سی کا وفد کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابقسیکریٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) حسین ابراہیم طحٰہ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دورے کے دورن سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحٰہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتیں کریں گے۔