نیپال: طیارہ حادثے کے مقام پر اندھیرا، امدادی کارروائیاں صبح تک مؤخر

January 15, 2023

نیپال میں مسافر طیارہ کے گر کر تباہ ہونے کے بعد جاری امدادی کارروائی روک دی گئی ہے۔

اس حوالے س کٹھمنڈو میں نیپالی حکام نے بتایا کہ اندھیرا ہونے کے باعث امدادی کارروائیاں روکی گئیں۔

نیپالی حکام کا کہنا تھا کہ طیارے کے 4 مسافروں کی تلاش کل صبح شروع کی جائے گی۔

دوسری جانب خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ نیپال میں مسافر طیارہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 68 ہوگئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کٹھمنڈو سے شہر پوکھارا جانے والے طیارے میں عملے سمیت 72 افراد سوار تھے۔ نیپالی طیارے میں روسی، فرانسیسی اور کوریائی باشندوں سمیت 15 غیرملکی موجود تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق نیپال طیارہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقاتشروع کردی گئی ہیں۔