ڈالر آج سے آزاد، بریک ڈاؤن کا ذمہ دار کون؟ پی ٹی آئی کا ملبہ تفصیل ”جیو پاکستان“ میں دیکھیں

January 25, 2023

کراچی (جنگ نیوز) ڈالر آج سے آزاد ہے، آئی ایم ایف کی مرکزی شرط مان لی گئی۔ اپنے غلط فیصلوں کا ملبہ عدالت کے سر ڈالنے کی کوشش، تحریک انصاف کچھ نہیں سیکھ رہی۔ ملک گیر بریک داؤن کا ذمہ دار کون ہے، کسی کو سزا نہیں ملنی تو تفتیش کا تکلف بھی رہنے دیں۔ اور قومی خواتین فٹ بال ٹیم نام بنا رہی ہے۔ مزید حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔ اِن تمام موضوعات کو بدھ کے روز ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں زیر بحث لایا جائے گا۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں پروگرام صبح 9 بجکر5 منٹ پر نشر ہوگا۔