کرسی دیر سے لانے پر بھارتی وزیر کو غصہ آگیا

January 25, 2023

اسکرین گریب

بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں حکمران جماعت کے وزیر کو کرسی لانے میں دیر کرنے پر بہت ہی جلدی غصہ آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایس ایم نصر نامی وزیر بیٹھنے کے لیے کرسی دیر سے لانے پر تلملا اٹھے اور غصے میں آکر انہوں نے اپنی ہی جماعت کے کارکنوں پر پتھر پھینکے۔

بھارتی وزیر کی یہ حرکت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کی ویڈیو میںدیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے پیچھے کھڑے لوگ ان کی اس حرکت پر ہنستے بھی رہے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی وزیر کی اس حرکت پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔