فضل ٹاؤن فیز 2 کی سڑکیں اور گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، مکین سراپا احتجاج

January 26, 2023

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی ) فضل ٹاؤن فیز 2 کی سڑکیں اور گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں جس پر علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں۔ رہائشیوں کا کہنا تھا کہ علاقہ کی طرف کسی کی توجہ نہیں۔نالیوں کا گندہ پانی گلیوں میں کھڑا رہتا ہے، جوٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، خواتین و بچوں اور نمازیوں کو گندے پانی سے گزرنا پڑتا ہے۔ علاقہ مکینوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔