اسلام آباد( کامرس رپورٹر) محکمہ کسٹم نے اسلام آباد ائر پورٹ پر شارجہ سے آنیوالی پی آئی اے کی پرواز ذریعے موبائل فون ، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور تین افرادکو گرفتا ر کرلیا ۔ گرفتار مسافروں میں اختر عباس، زبیر خان اور علی رضا شامل ہیں ،پکڑے جانیوالے سامان میں52جدید موبائل فون ،8 ٹیبلٹس ، 34لیپ ٹاپ ، ایک ڈرون ، تین بیٹریاں ، 1100 الیکٹرانک سگریٹ شامل ہیں جن کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔ تینوں مسافروں کے سامان کی تلاشی لینے پر سمگل شدہ اشیا ء برآمد ہوئیں۔ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔